اے شہنشاہ مدینہ الصلوٰۃ والسلام زینت عرش معلیٰ الصلوٰۃ والسلام
رب ھب لی امتی کہتےہوۓ پیداہوۓ حق نے فرمایا کہ بخشا الصلوٰۃ والسلام
دست بستہ سب فرشتے پڑھتےہیں ان پردرود کیوں نہ ہو پھرورد اپنا الصلوٰۃ والسلام
مومنو پڑھتےنہیں کیوں اپنے آقا پردرود ہے فرشتے کا وظیفہ الصلوٰۃ والسلام
سرجھکا کرباادب عشق رسول اللہ میں کہہ رہا تھا ہر ستارہ اصلوٰۃ والسلام
غنچے چٹکے، پھول مہکے، چہچہائیں بلبلیں گل کھلا باغ احد کا الصلوٰۃ والسلام
میں وہ سنی ہوں جمیل قادری مرنےکےبعد میرا لاشہ بھی کہے گا الصلوٰۃ والسلام