Uthi Jidhar Nigah

اٹھی جدھر نگاہ رسالت مآب ﷺکی ذروں کو آب و تاب ملی آفتاب کی



اجمل ترین حسن ہے اکمل ترین وصف ہر بات لا جواب ہے اُس لا جواب کی



ہر ہر ادا ہے سورۃ قرآں لۓ ہوۓ کیا بات ہے جناب رسالت مآب ﷺکی



دل بھی دیاتو میں نے خدا کے حبیبﷺکو تقدیر جاگ اٹھی ہے مرے انتخاب کی




Get it on Google Play



ان کے کرم نے دید کے قابل بنا دیا ورنہ کسے ہے تاب رخ بے نقاب کی



مجھ سے گنہگار کو دامن میں لے لیا ہو خیر آپ کے کرمِ بے حساب کی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah