دوعالم کے آقا سلامٌ علیکم نوید مسیحا سلامٌ علیکم
ترےنورسے ہےہراک حسن پیدا ترےحسن پرخود خدا بھی ہے شیدا تری ذات اقدس میں کونین ہیں گم دوعالم کے آقا سلامٌ علیکم
تری نکہت زُلف کا نام جنت نگاہیں کرم ہیں ادائیں سخاوت سکھایا ہے تونے گلوں کو تبسم دوعالم کے آقا سلامٌ علیکم
گرے تو تمہارے کرم نے سنبھالا تمہاری عطا نے دو عالم کو پالا خدائی کا مطلوب و مقصود ہوتم دوعالم کے آقا سلامٌ علیکم
ترا آستاں آرزوؤں کا حاصل تری ذات امن و عالم کی منزل ہے تیرے سفینے کا خادم تلاطم دوعالم کے آقا سلامٌ علیکم
خدا کی مشیت ترا ہراشارا زیارت ہےتری خداکانظارا کلام خدا ترا حسن تکلم دوعالم کے آقا سلام ٌعلیکم
ترے نور اول کی جلوہ نمائی صفاتِ خدا اور ساری خدائی دوعالم پہ ثابت ہے تیرا تقدیم دوعالم کے آقا سلامٌ علیکم
تمہیں تو ہو خالد کا دین اورایماں تمہیں تو ہو اللہ کا خاص احساں تمہیں روحِ نغمات کیف ترنم دوعالم کے آقا سلامٌ علیکم