We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Main Meli Tan Mela Mera

Khalid Mehmood Khalid

میں میلی تن میلا میرا کرپا کرو سرکار پاپ کی گٹھڑی سر پہ اٹھاۓ آئ تمرے دوار


در در جانا دُر دُرہونا یہ بھی ہے ایمان جگ داتا کی آس پگلے سب کا پالنہا


میرے کھویا بیچ بھنور میں کشتی ڈوبی جاۓ تیرا ھوں تو میری خبر لے کون لگاۓ پار


مجھ منگتے کی بات ہی کیا ہے وہ ہیں بڑے لجپال ان کی کرپا اور دیا سے پلتا ہے سنسار


ان کی عطا کے سب گن گاؤ ان سے ہی فریاد کرو سب سے بڑی حامی ہے ہماری سب سے بڑی سرکار


ان کی یاد ایمان بنا لو خود کو ہی قرآن بنا لو ان کی یاد سے مٹ جاتے ہیں سارے ہی آزار



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


ان کے کرم کی آس ہے مجھ کو میں تو نہیں مایوس خود ہی دوا بھی مجھ کو دیں گے جن کا ہوں بیمار


کچھ تو میری آس بندھا دو تن من ہے بے چین روتے روتے رتیاں بیتیں کب ہو گا دیدار


اس کے لۓ تو سرمایہ پیار مدینے والے کا سوچیں سمجھیں کہنے والے خالؔد کو نادار

Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah