Tera Jalwa Paish e Nazar Rahe

ترا جلوہ پیش نظر رہے تجھے دیکھ کر میں جیاکروں جہاں کوئی تیرے سوانہ ہومیں اسی فضا میں رہاکروں



رخ مصطفیٰ ﷺ وہ کتاب ہے جو محبتوں نصاب ہے وہی میرےپیشِ نظر رہے یہی رات دن میں پڑھا کروں



مری جس قدر ہیں ضرورتیں کہیں اس سےبڑھ کرنوازشیں مجھےدےرہےہیں وہ بےطلب میں دعا کروں بھی توکیا کروں



جوکبھی نصیب ہو حاضری توملےنصیب کویاوری ترے سنگ درپہ جھکاکے سرمیں نمازعشق اداکروں



مجھے اپنا جلوہ دکھاۓجامیرےدل میں آکےسماۓجا میں شراب معرفت خداترانام لےکے پیا کروں



مجھے اپنی راہ چلاۓجامرےحوصلوں کو بڑھاۓجا میں شراب معرفت خداترانام لے کے پیا کروں



مجھے اہنی راہ چلاۓجامرےحوصلوں کوبڑھاۓجا تری جستجومری عید ہوتری جستجومیں رہا کروں




Get it on Google Play



تری یاد ہی مراتاج ہےتیری یاد غم کا علاج ہے میرے دل میں تیراہی راج ہےتجھےیادصبح و مساکروں



مری خُلدخالد بے نوی یہی مدعا یہی التجا میں نبیﷺکی نعت لکھاکروں میں نبیﷺکی نعت پڑھاکروں



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah