Jab Karam Hota Hai Halaat Badal Jate Hain

غم،طمانیت و تسکین میں ڈھل جاتے ہیں جب کرم ہوتا ہے حالات بدل جاتے ہیں



ان کی رحمت ہے خطا پوش گنہ گاروں پر کھوٹے سکے سر بازار بھی چل جاتے ہیں



اسم احمد کا وظیفہ ہے ہر اک غم کا علاج لاکھ خطرےہوں اسی نام سے ٹل جاتے ہیں



آپ کے ذکر سے اک کیف ملا کرتا ہے اور جتنے بھی ہیں اسرار وہ کھل جاتے ہیں



اپنی آغوش میں لے لیتا ہے جب ان کا کرم زندگی کے سبھی انداز بدل جاتے ہیں



عشق کی آنچ سے دل کیوں نہ بنےگا کعبہ عشق کی آنچ سے پتھر بھی پگھل جاتے ہیں



رکھ ہی لیتے ہیں بھرم ان کے کرم کےصدقے جب کسی بات پہ دیوانے مچل جاتے ہیں



آپڑے ہیں ترے قدموں میں یہ سن کر ہم بھی جو ترے قدموں پہ گرتے ہیں سنبھل جاتے ہیں




Get it on Google Play



آپ کو کعبہ مقصود ہی مانو خالد آپ کے درپہ سب ارمان نکل جاتے ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah