Mere Aaqa Madine Main Bula Lo

سجا کر اپنی پلکوں پر ستارے تمہاری ہجرکے لمحے گذارے نہیں اب ضبط کی طاقت سنبھالو مرے آقا مدینے میں بلا لو



یہ مانا بےعمل ہوں پر خطا ہوں تمہارےدرکا لیکن میں گدا ہوں مجھے بھی اپنے دامن می چھپا لو مرے آقا مدینے میں بلا لو



مرے ساقی کرم کی اک نظر ہو مقدر کا ستارا اوج پر ہو سہارا دے کےپستی سے نکالو مرے آقا مدینے میں بلا لو




Get it on Google Play



تمہارا در تو ہے دربارِ عالی رہے کیوں دور پھر درکا سوالی یہ کہہ دینا مدینے میں بلا لو مرے آقا مدینے میں بلا لو



کرم کر دو شہنشاہ مدینہ بھنور میں ڈوبنے کو ہے سفینہ مجھے طوفان کی زد سے بچالو مرے آقا مدینے میں بلا لو



مرے دل کی طرف کب دیکھتے ہیں حقارت سے مجھے سب دیکھتے ہیں مجھے بھی اپنے سینے سے لگا لو مرے آقا مدینے میں بلا لو



اندھیروں میں زمانے کے گھرا ہوں بہت دن سے گرفتار بلا ہوں میں گرتا ہوں خدارا اب سنبھالو مرے آقا مدینے میں بلا لو



تمہاری یاد سے آباد ہے دل ہزاروں رنج میں بھی شاد ہے دل مجھے جاروب کش اپنا بنا لو مرے آقا مدینے میں بلا لو



وہیں اب مرنا جینا چاہتا ہوں شرابِ عشق پینا چاہتا ہوں مدینے میں ہی خالدؔ کوبسا لو مرے آقا مدینے میں بلا لو

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah