Tajdar e Madina Ke Jalwe Jin Ke Dil Mein Samaye Hue Hain

تاجدارِ مدینہ کے جلوے جن کے دل میں سماۓ ہوۓ ہیں دور رہ کروہ قرب آشنا ہیں دل مدینہ بناۓ ہوۓ ہیں



جن کو ان کی توجہ نے پالا ان کی رحمت نے جن کو نوازا ان گداؤں کا کیا پوچھتےہووہ زمانے پہ چھاۓ ہوۓ ہیں



میرے آقا کی جن پہ نظر ہے دونوں عالم کی اُن کو خبر ہے جن کا مقصود اُن کا ہی درہےسارے اسرار پاۓ ہوۓ ہیں



آلِ اطہار کا صدقہ عطا ہومفلسی کا ہماری بھلا ہو اے سخی آپ کےدرہم بھی دامنِ دل بچھاۓ ہوۓ ہیں



تیس پاروں میں جو لکھا ہے سر بسر سیرتِ مصطفیٰ ہے اُن کی سیرت میں جو ڈھل گیا ہے اس پہ رحمت کے ساۓ ہوۓ ہیں



میری اوقات کچھ بھی نہیں ہے خود مری ذات کچھ بھی نہیں ہے میرے سرکار کا یہ کرم ہے بات میری بناۓ ہوۓ ہیں




Get it on Google Play



مسکراتے ہیں ان کی گلی میں چین پاتے ہیں ان کی گلی میں وہ دکھی جو مقدرکے ہاتھوں چوٹ پرچوٹ کھاۓ ہوۓ ہیں



آرزوۓ کرم دل میں لےکر خالدؔ ان کے سخی آستاں پر اغنیاء اولیاء اصفیاء سب اپنے کاسےبڑھاۓ ہوۓ ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah