Madine Ki Taraf Dekh

مرنے کی طرف دیکھ نہ جینے کی طرف دیکھ جب چوٹ لگے دل پہ مدینے کی طرف دیکھ



دن رات کرم مانگ غم عشق نبی کا ناداں نہ کسی اور خزینے کی طرف دیکھ



وہ پار لگائیں گے پکاران کے کرم کو اے ڈوبنے والےنہ سفینے کی طرف دیکھ



کونین کا دل ہے کلس گنبد خضریٰ ہے عرش یہی، عرش کےزینےکی طرف دیکھ




Get it on Google Play



شکوہ نہ کہیں ہوترا انداز طلب بھی محتاج نوازی کے قرینے کی طرف دیکھ



اس آئینہ خانے میں مدینہ ہے مدینہ اےدیدۃ بینامرےسینےکی طرف دیکھ



خالد کو بھی خیرات ملے عفووکرم کی اےرحمت کونین کمینےکی طرف دیکھ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah