Chalo Madine Chalte Hain

چلو دیارِ نبی کی جانب درودلب پہ سجاسجا کر بہاریں لوٹیں گے ہم کرم کی دلوں کو دامن بنابناکر چلو مدینےچلتےہیں چلو مدینےچلتے ہیں



نہ آپ جیسا سخی ہے کوئی نہ جیسا غنی ہے کوئی وہ بے نواؤں کو ہر جگہ سے نوازتےہیں بلابلاکر چلو مدینے چلتے ہیں چلو مدینے چلتے ہیں



یہی اساس عمل ہے میری اسی سےبگڑی بنی ہے میری سمیٹتا ہوں کرم خداکا نبی کی نعتیں سناسنا کر چلو مدینے چلتے ہیں چلو مدینے چلتے ہیں




Get it on Google Play



ہے ان کی امت سے پیارکتنا کرم ہے رحمت شعارکتنا ہمارےجرموں کو دھورہےہیں حضورآنسوبہا بہا کر چلو مدینے چلتے ہیں چلو مدینے چلتے ہیں



میں وہ بھکاری ہوں جس کی جھولی میں کوئی حسن عمل نہیں ہے مگر وہ احسان کررہےہیں خطائیں میری چھپاچھپا کر چلو مدینے چلتے ہیں چلو مدینےچلتے ہیں



وہ آئینہ ہے رخ محمد کہ جس کا جوہر جمال رب ہے میں دیکھ لیتا ہوں سارے جلوے تصورانکا جماجما کر چلو مدینے چلتے ہیں چلو مدینے چلتے ہیں



اگر مقدرنےیاوری کی اگر مدینے گیا میں خالد قدم قدم خاک اس گلی کی میں چوم لوں گااٹھااٹھاکر چلو مدینے چلتے ہیں چلو مدینے چلتے ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah