We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Thandi Thandi Hawa Rehmaton Ki ChaliNot Verified

Saim Chishti

ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا رحمتوں کی چلی بن کے موجِ کرم مصطفیٰ ﷺ آگۓ حل میری ہوگئیں خودبخود مشکلیں سارے عالم کے مشکل کُشا آگۓ


آگۓ آگۓ مصطفیٰ ﷺ آگۓ آگۓ آگۓ مصطفیٰ ﷺ آگۓ


آمنہ کا مقدر سنوارا گیا گود میں چاند جس کی اتارا گیا حورو غلماں سلامی کو جھکنے لگے پڑھتے رضوان صلِ علیٰ آگۓ


آگۓ آگۓ مصطفیٰ ﷺ آگۓ آگۓ آگۓ مصطفیٰ ﷺ آگۓ


دونوں عالم کی قسمت بدلنے لگی نور میں ساری کونین ڈھلنے لگی خوش مقدر حلیمہ مبارک تجھے گود میں تیری خیرالوریٰ آگۓ


آگۓ آگۓ مصطفیٰ ﷺ آگۓ آگۓ آگۓ مصطفیٰ ﷺ آگۓ



Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play


بن گئی ہے زمیں رشک باغ جناں سج گۓ آسماں کِھل اُٹھا گلستاں مانگ لو رحمتیں کھول لو جھولیاں دینے خیرات حاجت روا آگۓ


آگۓ آگۓ مصطفیٰ ﷺ آگۓ آگۓ آگۓ مصطفیٰ ﷺ آگۓ آج کوئی بھی صائم نہ خالی رہے سب مرادیں ملیں ہر مصیبت ٹلے مدنی آقا کی آمد کا صدقہ ملے بھیک لینے کو ہم یا خدا آگۓ


آگۓ آگۓ مصطفیٰ ﷺ آگۓ آگۓ آگۓ مصطفیٰ ﷺ آگۓ


Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah