محمد مصطفیٰ کانام لےکر جھوم لیتا ہوں تصورمیں سنہری جالیوں کو چوم لیتاہوں
محمد مصطفیٰ ﷺ کی نعت کہنےکاصلہ دیکھو میں گھربیٹھےمدینےکی گلی میں گھوم لیتا ہوں
مہک اٹھتی ہیں جب راہیں چمک اٹھتی ہیں جب گلیاں ادھر سے ہیں گۓ آقا میں کر معلوم لیتا ہوں
محمد ﷺ کچھ نہیں دیتے جو کہتا ہے ارے ظالم میں ان کو مان کر داتا بدل مقسوم لیتا ہوں
طفیل پنجتن اور شیخ کامل کےتصرف سے اِن آنکھوں سےمیں دل کو حال کرمعلوم لیتاہوں
میں خود اشعارلکھتا ہوں ارے صائم مری توبہ کوئی ارشاد کرتا ہے میں کر منظوم لیتا ہوں