We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Noori Mehfil Pe Chadar Tani Noor Ki

Saim Chishti

نوری محفل پہ چادر تنی نور کی نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے


چاندنی میں ہیں ڈوبے ہوۓ دوجہاں کون جلوہ نُما آج کی رات ہے


فرش پر دھوم ہے عرش پر دھوم ہے ہے وہ بد بخت جو آج محروم ہے


پھر یہ آۓ گی شب کِس کو معلوم ہے عام لُطفِ خدا آج کی رات ہے


مومنو آج گنجِ سخا لُوٹ لو لُوٹ لو اے مریضو! شفا لُوٹ لو



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


عاصیو رحمتِ مصطفیٰ ﷺ لُوٹ لو بابِ رحمت کھلا آج کی رات ہے


ابر رحمت ہیں محفل پہ چھاۓ ہوۓ آسماں سے ملائک ہیں آۓ ہوۓ


خود محمد ﷺ ہیں تشریف لاۓ ہوۓ کیسی رونق فَزا آج کی رات ہے


مانگ لو مانگ لو چشمِ تر مانگ لو دردِ دل اور حسن نظر مانگ لو


سبز گنبد کے ساۓ میں گھر مانگ لو مانگنے کا مَزا آج کی رات ہے


اس طرف نور ہے اُس طرف نور ہے سارا عالم مُسرت سے معمور ہے


جس کو دیکھو وہی آج مسرور ہے مہک اٹھی فضا آج کی رات ہے


وقت لاۓ خدا سب مدینے چلیں لُوٹنے رحمتوں کے خزینے چلیں


سب کے منزل کی جانب سفینے چلیں میری صائمؔ دعا آج کی رات ہے


Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah