Mere Mehboob Ka Milad Manane Walo

میرے محبوب کا میلاد منانے والو خوش ہوا تم پہ خدا بزم سجانے والو



تم کو پیغام مدینے سے ہے آنے والا ہو گیا تم پہ کرم نعت سنانے والو



اُن کی زلفوں کی قسم لوگے مرادیں ساری اُن کی سرکار میں دامن کو بچھانے والو



اپنے ہونٹوں پہ درودوں کے ترانے رکھنا شاہِ کونین کے دربار میں آنے والو




Get it on Google Play



یا رسول اللہ ے نعروں کو سجا لو لب پر گھر میں سرکارِ دوعالم کو بلانے والو



حق نے تطہیرکا خلعت ہے سجایا تم کو اےمرےپاک محمدﷺکےگھرانے والو



لوٹ لو آپ کی رحمت کے خزانے صائم صدقہ محبوب کی آمد کا لٹانے والو

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah