سیدی مرشدی یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی سیدی مرشدی
کملی والے نبی اک نگاہِ کرم ہم گداؤں کا سرکار رکھ لو بھرم تجھ سے بڑھ کرنہیں اورکوئی سخی یا نبی یا نبی سیدی مرشدی
ہم پہ کطف و عنایت فرمایۓ اپنی محفل میں تشریف لےآیۓ آپ کےذکر سےبزم ہےسج گئی یا نبی یا نبی سیدی مرشدی
کھول کے بیٹھی سرکار ہیں جھولیاں آپ کی داسیاں آپ کی گولیاں سب کو مل جاۓ خیرات دیدار کی یا نبی یا نبی سیدی مرشدی
میرے حاجت روا میرے مشکل کشا تو مرا تاجور تو مرا آسرا تو مری روشنی تو مری زندگی یا نبی یا نبی سیدی مرشدی
ہو یہ آباد دل کا چمن جاۓ گا آپ آئیں گےہر کام بن جاۓ گا آپ کےلطف سے بات سب کی بنی یا نبی یا نبی سیدی مرشدی
تیرا قبضہ ہے محبوب ہر چیز پر سب کے جھکتے ہیں سر تیری دہلیز پر تو نے جو بھی کہی بات ہوکے رہی یا نبی یا نبی سیدی مرشدی
سب سے اعلیٰ تریں تیری سرکار ہے تیرا دربار خالق کا دربار ہے تیرے صائم کا کعبہ ہے تیری گلی یا نبی یا نبی سیدی مرشدی