We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Sharf De Hajj Ka Mujhe

Muhammad Ilyas Atar Qadri

شَرَف دے حج کامجھے میرے کبریا یارب روانہ سُوئے مدینہ ہو قافِلہ یارب



Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play


دکھا دے ایک جھلک سبز سبز گنبد کی بس اُن کے جلووں میں آجائے پھر قضا یارب


مدینے جائیں پھر آئیں دوبارہ پھر جائیں اِسی میں عمر گزر جائے یاخدا یارب


مِرا ہو گنبدِ خَضرا کی ٹھنڈی چھاؤں میں رسولِ پاک کے قدموں میں خاتِمہ یارب


بَوقتِ نَزع سلامت رہے مِرا ایماں مجھے نصیب ہو توبہ ہے التجا یارب


جو ’’دیں کا کام‘‘ کریں دل لگا کے یااللہ اُنہیں ہو خواب میں دیدارِ مصطَفٰے یارب


تِری مَحَبَّت اُتر جائے میری نَس نَس میں پئے رضا ہو عطا عِشقِ مصطفٰے یارب


زمانے بھر میں مچا دیں گے دھوم سنّت کی اگر کرم نے ترے ساتھ دیدیا یارب


نَماز و روزہ وحَجّ و زکوٰۃ کی توفیق عطا ہو اُمّتِ محبوب کوسدا یارب


جواب قبر میں منکَر نکیر کو دوں گا ترے کرم سے اگر حوصَلہ ملا یارب


بروزِ حشر چھلکتا سا جام کوثر کا بدستِ ساقیِٔ کوثر ہمیں پلا یارب


بقیعِ پاک میں عطارؔ دَفن ہو جائے برائے غوث و رضا از پئے ضِیا یارب


Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah