We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Laaj Rakh Mere Dast

Muhammad Ilyas Atar Qadri

لاج رکھ میرے دستِ دُعا کی میرے مولیٰ تو خیرات دیدے


اپنی رَحمت کی اپنی عطا کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے


قلب میں یاد تیری بسی ہو ذِکر لب پر تِرا ہر گھڑی ہو


مستی و بے خودی اور فَنا کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے



No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play


کرنا رَحمت خدا مجھ پہ اپنی رکھ عنایت سدا مجھ پہ اپنی


دائمی اور حتمی رِضا کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے


نَفْس نے لذَّتوں میں پھنسایا مجھ پہ لطف و کرم ہو خدایا


دل سے چاہَت مِٹا ماسِوا کی میرے مولیٰ تو خیرات دیدے


اَزپئے غوثِ اعظم ولایت اپنی رَحمت سے فرما عنایت


اپنی، اپنے نبی کی وِلا کی میرے مولیٰ تو خیرات دیدے


حال عاصی کا بے حد بُرا ہے تیری رَحمت کا بس آسرا ہے


عَفوِ جُرم و قُصُور و خطا کی میرے مولیٰ تو خیرات دیدے


میں گناہوں میں لتھڑا ہوا ہوں بد سے بدتر ہوں بگڑا ہوا ہوں


عَفوِ جُرم و قُصُور و خطا کی میرے مولیٰ تو خیرات دیدے


ہے یہ تسلیم سب سے بُرا ہوں میں سُدھرنا خدا چاہتا ہوں


عَفوِ جُرم و قُصُور و خطا کی میرے مولیٰ تو خیرات دیدے


ہو کرم از طفیلِ مدینہ میں نہ ہرگز پھروں کر کے توبہ


عَفوِ جُرم و قُصُور و خطا کی میرے مولیٰ تو خیرات دیدے


بات عِصیاں سے میں نے بگاڑی دل کی ہاتھوں سے بستی اُجاڑی


لُطف و رَحمت کی عَفو و عطا کی میرے مولیٰ تو خیرات دیدے


تیرے ڈر سے سدا تھر تھراؤں خوف سے تیرے آنسو بہاؤں


کیف ایسا دے، ایسی ادا کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے


مکرِ شیطان سے تو بچانا ساتھ ایماں کے مجھ کو اٹھانا


نَزع میں دیدِ بدرُ الدُّجٰی کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے


پھر عرب کی حسیں وادیاں ہوں کاش! مکّے کی شادابیاں ہوں


مجھ کو دیدارِ ثور و حِرا کی میرے مولیٰ تو خیرات دیدے


دیدے پردہ بہو بیٹیوں کو ماؤں بہنوں سبھی عورَتوں کو


ہم سبھی کو حقیقی حیا کی میرے مولیٰ تو خیرات دیدے


اب تک اولادسے جو ہیں محروم اُن کی بھر گود اے ربِّ قَیُّوم سب کو رحمت کی اپنی عطاکی میرے مولٰی تو خیرات دیدے


No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah