We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Sahara De Diya Bar Waqt Un Ki Ghamgusaari NeVerified

Allama Dr. Muhammad Shehzad Mujadadi

سہارا دے دیا بروقت اُن کی غمگساری نے مجھے تو مار ڈالا تھا مری عصیاں شعاری نے


ضرورت ہے مجھے سرکار پھر تسکین و راحت کی بنایا قریہ جاں میں ٹھکانہ بے قراری نے


کبھی ممکن نہیں تھا نخوت و ظلم و تشدد سے کیا جو کام سلطانِ حرم کی انکساری نے



Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play


مجھے اعزاز دے وہ کاش اپنی میزبانی کا شرف بخشا ابو ایوب کو جس کی سواری نے


صحابہ ہوں رسول اللہ کے یا اولیاء اللہ نوازے ہیں انہیں یہ مرتبے خدمت گزاری نے


خدا کے نور کی کرنیں اسی کے صحن میں چمکیں اگرچہ راستہ روکا بہت بوجہل ناری نے


اثر ہے سارے عالم میں ہوائے شہرِ طیبہ کا چمن کو رنگ بخشے ہیں اسی بادِ بہاری نے


ہجومِ رنج ہو شہزاد یا مجمع مصائب کا مجھے تنہا نہیں چھوڑا کبھی محبوبِ باری نے

No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah