We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

رُخ سے کاکَل ہٹا دیا تونے سب کو بے خود بنا دیا تونے


شب کو ملنے کی دے کے اِک امید سب کو شب بھر جگا دیا تو نے


رُخ زیبا کی اک جھلک سے حبیب رات کو دن بنا دیا تونے


کوئی ارمان اب نہیں باقی خاک میں سب ملا دیا تونے


نہ رہی کچھ خبر سر و پا کی جام ایسا پلا دیا تونے


میری باتوں پہ لوگ ہنستے ہیں کیا تماشا بنا دیا تونے


تاقیامت کبھی نہ اچھا ہو روگ ایسا لگا دیا تونے


کوئی آواز اب نہیں بھاتی راگ ایسا سُنا دیا تونے



No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play


اپنے چہرےکے ایک درشن میں مجھ کو کیا کیا دیکھا دیا تونے


کچھ نہیں یاد اب تو عَرَبی کو یاد جو تھا بھلا دیا تونے

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah