We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

تم بات کرو ہو نہ ملاقات کرو ہو بس ایک نجریا میں دل گھات کرو ہو


جو راہیں تیرے دیس کو نہ جاویں ہیں ویراں جس رخ بھی گجر جاؤ باغات کرو ہو


بیٹھے ہیں سبھی سیج سجائے تیرے کارن معلوم نہیں کس سے ملاقات کرو ہو


دنیا تیرے مانگت کی بھکارن ہے مہاراج جس کو بھی تکو تم تو سوغات کرو ہو


رتین میں کھلے رکھتے ہوں اکھین کے دریچن کب رات کے جھرنوں سے تم جھات کرو ہو


تلوار کی حاجت ہو بھلا تم کو تو کیوں کر نینن کی کن اکھین سے جگ مات کرو ہو



Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play


کتنے ہی لگے پھرتے ہیں ساجن تیرے مانگت جس پہ بھی جیا آئے نواجات کرو ہو


جو نیست تھی تکنے سے ترے ہو گئی ہستی گر نجر ہٹا لو تو قیامات کرو ہو


رت پریم کے درداں کی کبھو بیت چکی طاہؔر اس اجڑی نگریا میں کیا بات کرو ہو

Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah