Tere Hoty Janam Liya Hota

تیرے ہوتے جنم لیا ہوتا پھر کبھی تو تجھے ملا ہوتا



کاش میں سنگِ در ترا ہوتا تیرے قدموں کو چومتا ہوتا



تو چلا کرتا میری پلکوں پر کاش میں تیرا راستہ ہوتا



ذرہ ہوتا جو تیری راہوں کا تیرے تلوؤں کو چھو لیا ہوتا




Get it on Google Play



لڑتا پھرتا میں تیرے اعدا سے تیری خاطر میں مر گیا ہوتا



تیرے مسکن کے گرد شام و سحر بن کے منگتا میں پھر رہا ہوتا



تو کبھی تو مجھے بھی تک لیتا تیرے تکنے پہ بِک گیا ہوتا



تو کبھی تو مری خبر لیتا تیرے کوچے میں گر گیا ہوتا



تو جو آتا مرے جنازے پر تیرے ہوتے میں مر گیا ہوتا



چھوڑ کر جنتیں پلٹ آتا تو مری قبر پر کھڑا ہوتا



ہوتا طاہؔر تیرے فقیروں میں تیری دہلیز پر کھڑا ہوتا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah