We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

سگری رین تڑپتے گُزری اُن کو کئی بُلواؤ ری پیت نبھانا بہت کٹھن ہے دل کو ذرا سمجھاؤ ری


رنگ رنگیلا چھیل چھبیلا کیا کیا گُن تم گاؤ ری دھیان رہے بس مَن موہن کا ایسی جَوت جگاؤ ری


بہت دِنَن بعد آیا بالم خوب اب موج مناؤ ری چلتے پھرتے بیٹھتے اُٹھتے پیت کے گیتم گاؤ ری


کب تک شرم و حیا کے بندھن اُن کے چرن پڑھ جاؤ ری بِنتی کروں صدقے ہو جاؤں اب تو یہیں رہ جاؤ ری



No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play


کوئی نہیں ہے اس کے جیسا ہے تو جرا بتلاؤ ری اُس کی دُھن رکھ اُس کی ہو جا جان کی شانتی پاؤ ری


پیتم کی پہچان ہو اُن کو پیت کی رِیت بتاؤ ری پہلے کسی سے پیت کرو تم پھر اِلجام لگاؤ ری


میں پیتم کی پیتم مورا غیر نہ دل میں جماؤ ری چاہے بگاڑے چاہے سدھارے ہوش نہ من کا لاؤ ری


راجی کر لو اب ساجن کو پاچھے سب پچھتاؤ ری اس کا دامن کبھو نہ چھوٹے سارا جگت ٹھکراؤ ری


چندر مکھ اور مد بھری نیناں ہمرے من میں سماؤ ری پریم کا مدوا ایسا پلادو سدھ بدھ سب لے جاؤ ری


چھوڑو روحی جگ کے جھگڑے اُس میں گم ہو جاؤ ری ایسی ہو ٹھاکر کی دُھن میں ساری دُھن کھو جاؤ ری

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah