We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Roshan Hai Do Alam Mein

Jamil ur Rehman Qadri

روشن ہے دو عالم میں مہ رُوئے محمد کونین ہے عکس رُخِ نیکوئے محمد


تاباں ہے ہر اِک شے میں رخِ پاک کا جلوہ ہر گل سے چلی آتی ہے خوشبوئے محمد


ظاہر یہ ہوا آیۂ اَللّٰہُ رَمٰی سے ہے قوتِ حق طاقت بازوئے محمد


جب نائب و محبوبِ خدا آپ ہی ٹھہرے پھر کیوں نہ ہو ہر چیز پہ قابوئے محمد



Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play


کعبے کی طرف کوئی نہ سر اپنا جھکاتا جھکتا نہ اگر وہ سوئے اَبروئے محمد


مخلوق ہے جویائے رضا مندیِ خالق اللہ تعالیٰ ہے رضا جوئے محمد


دیتی ہے دُعاؤں سے تو اِیذاؤں کا بدلہ کیا خوب ہے عادت تری اے خوئے محمد


جب حشر میں کوئی بھی کرے گا نہ سفارش گھبرائے ہوئے آئیں گے سب سوئے محمد


سب منتظرِ رحمتِ معبود ہیں لیکن ہے داورِ محشر کی نظر سوئے محمد


اُن پر نہ پڑیں کس لیے عالم کی نگاہیں ہے داوَرِ محشر کی نظر سوئے محمد


برسے گی شفاعت کی بھرن اُمت شہ پر جس وقت کھلے حشر میں گیسوئے محمد


مرجاؤں مدینے کے بیاباں میں الٰہی ہو نعش مری اور سگِ کوئے محمد


تاریکیٔ مرقد سے جو گھبرائے دلِ زَـار پرنور بنائیں اسے گیسوئے محمد


جنت تو منائے گی چلو میری طرف کو اور میں یہ کہوں گا کہ نہیں سوئے محمد


تب جان میں جان آئے جمیلؔ رضوی کے سگ اَپنا بنائیں جو سگِ کوئے محمد


Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah