We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Kya Likhun Iz o AlaNot Verified

Jamil ur Rehman Qadri

کیا لکھوں عز و علائے غوثِ پاک ہو نہیں سکتی ثنائے غوثِ پاک


شاہ کردے چور کو اِک آن میں میں فدا تجھ پر عطائے غوثِ پاک


اس کے قدموں میں سلاطیں سر جھکائیں اپنے سر پر لے جو پائے غوثِ پاک



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


سب کے پھیلے ہاتھ اس کے سامنے ہوگئی جس پر عطائے غوثِ پاک


یاخدا بہر شہید کربلا ہو ترقی پر وِلائے غوثِ پاک


کیا عجب ہم بیکسوں کو خواب میں چہرۂ اَنور دِکھائے غوثِ پاک


قبر سے اُٹھوں تو اے ربِّ کریم میرا سر ہو اور پائے غوثِ پاک


غوثِ اعظم ہیں غلاموں کے لیے ہم بھکاری ہیں برائے غوثِ پاک


کاش ہم سے رُوسیاہوں کو کبھی اپنے روضہ پہ بلائے غوثِ پاک


کہیے اُس کو مہر محشر کیا ستائے لَا تَخَف جس کو سنائے غوثِ پاک


دیکھنا ہم قادریوں پر کرم حشر میں جس وقت آئے غوثِ پاک


منکر بددیں کو دوزخ ہو نصیب قادری زیر لوائے غوثِ پاک


قادری دولہا کا دامن حشر میں ہاتھ میں ہو اے خدائے غوثِ پاک


ناز ہے گر زاہدوں کو زہد پر ہم کو کافی ہے دُعائے غوثِ پاک


نام لیووں کی تمنا ہے یہی تیرے در پر موت آئے غوثِ پاک


پوچھتے کیا ہو فرشتو قبر میں مجھ کو کہتے ہیں گدائے غوثِ پاک


ہم پہ برسادے خدا کے واسطے اِک بھرن اَبر سخائے غوثِ پاک


کھول دے لِلّٰہِ مشکل کی گرہ میں فدا بند قبائے غوثِ پاک


کس طرح وہ راہ بھٹکے دہر میں راہِ حق جس کو دکھائے غوثِ پاک


کیوں نہ ہو محبوبِ سبحانی لقب ہے پسند حق اَدائے غوثِ پاک


اس رضا کا ہے جمیلؔ قادری ہے رضا جس کی رضائے غوث پاک

Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah