We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Rehmat Ka Saibaan Karam Ka Sahab Wo

Riaz Hussain Chaudhary

رحمت کا سائبان کرم کا سحاب وہؐ مولاۓ کلؐ، جناب رسالت مآب وہؐ


انؐ کو پڑھے بغیر ادھورےہیں سب علوم ہر دور ارتقاء کا مقدس نصاب وہؐ


شہر گماں میں اُلجھے ہوۓ ہرسوال کا اےعصرِنو!ازل سے ہیں حتمی جواب وہؐ


انؐ کی زباں میں انؐ کا خدا بولتا رہا لاریب جیتی جاگتی اُم الکتاب وہؐ


دہلیز مصطفیٰ کی خیرات ہر شعور دنیا میں حسن و خیر کا ہرانقلاب وہؐ


ارض و سما میں ایک بھی انؐ کی نہیں مثال دیکھیں کسی بھی زاویے سے انتخاب وہؐ



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


حسن و جمال لوح و قلم، جانِ حرف و صوت رعنائی خیال کی ہیں آب و تاب وہؐ


شاداب ساعتوں کا یہ موسم اُنہیؐ کاہے شاخ دعا پہ مہکا ہوا ہیں گلاب وہؐ


آنکھیں، فصیل شہر تمنا کرے قبول جو مرکزِ نگاہ ہیں میری جناب وہؐ


دامانِ آرزو ہی کشادہ نہ تھا مرا دیتےرہےریاضؔ مجھےبےحساب وہؐ

No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah