Kuch Dair Main

کچھ دیر میں اُٹھے گی گھٹا شہر نبی سے بھیگا رہے دامن مرا اشکوں کی نمی سے



سوغات مدینےکی کھجوروں کی ملی ہے رقصاں ہےمرےخون کی ہربوندخوشی سے



تو حسن گلستاں مرےقدموں سےلپٹ جا نسبت ہے مجھے سیدِ عالم کی گلی سے



میں اسم محمدکی گھنی چھاؤں میں ہوں گا تو لاکھ ڈرا لےمجھےمحشرکی گھڑی سے




Get it on Google Play



ہم لوگ ریاض اپنے مقدر کے دھنی ہیں توفیق ثنا مانگتے ہیں رب غنی سے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah