We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Naat Ki Rim Jhim

Riaz Hussain Chaudhary

نعت کی رم جھم لبِ تشنہ پہ لہرانےلگی ایک دنیا ساتھ میرےوجد میں آنے لگی


میں نےاوراقِ دعا پر لکھ لیا اِسم رسولﷺ میری سانسوں سےدرودوں کی مہک آنےلگی


آنسوؤں میں جب شبیہہِ گنبد خضریٰ بنی میری پلکوں پربھی رحمت کی گھٹاچھانےلگی


محفلِ میلاد ہےیہ آمنہ کےلال کی ہرطرف سےاس لۓٹھنڈی ہواآنےلگی


آج گزریں گےشہنشاہِ رسل اس سمت سے کہکشاں بھی آسماں پررقص فرمانےلگی



Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play


تذکرہ بادِ صبا چھیڑے درِسرکارکا یادِ طیبہ آخرِ شب مجھ کوتڑپانےلگی


جب سرِمحشرحساب نیک و بدہونےلگا یا محمد یا محمد ﷺ کی صدا آنے لگی


دل کے آنگن کا مقدرجاگ اٹھا ہےریاض خوشبوۓ شہر نبی آنے لگی جانے لگی

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah