We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

نہاں جس دل میں سرکارِ دو عالم کی محبت ہے وہ خلوت خانۂ مولیٰ ہے وہ دل رشک جنت ہے



Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play


خلائق پر ہوئی روشن ازل سے یہ حقیقت ہے دو عالم میں تمہاری سلطنت ہے بادشاہت ہے خدا نے یاد فرمائی قسم خاک کف پا کی ہوا معلوم طیبہ کی دو عالم پر فضیلت ہے سوائے میرے آقا کے سبھی کے رشتے ہیں فانی وہ قسمت کا سکندر ہے جسے آقا سے نسبت ہے یہی کہتی ہے رندوں سے نگاہِ مست ساقی کی درِ میخانہ وا ہے میکشوں کی عام دعوت ہے غم شاہِ دنیٰ میں مرنے والے تیرا کیا کہنا تجھے لَا تَحْزَنُوا کی تیرے مولیٰ سے بشارت ہے


اٹھے شورِ مبارکباد ان سے جا ملا اخترؔ غم جاناں میں کس درجہ حسیں انجام فرقت ہے


Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah