We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Aye Saba Le Ja Madine

اے صبا لے جا مدینے کو پیام عرض کردے ان سے با صد احترام



اے مکین گنبد خضریٰ سلام اے شکیب ہر دل شیدا سلام



اب مدینے میں مجھے بلوائیے اپنے بے کس پر کرم فرمائیے



بلبل بے پر پہ ہو جائے کرم آشیانش دہ بہ گلزارِ حرم



ہند کا جنگل مجھے بھاتا نہیں بس گئی آنکھوں میں طیبہ کی زمیں



زندگی کے ہیں مدینے میں مزے عیش جو چاہے مدینے کو چلے



زندگی کے ہیں مدینے میں مزے عیش جو چاہے مدینے میں مرے



خلد کی خاطر مدینہ چھوڑ دوں ایں خیال است و محال است و جنوں



خلد کے طالب سے کہہ دوں بے گماں طالب طیبہ کی طالب ہے جناں



مجھ سے پہلے میرا دل حاضر ہوا ارضِ طیبہ کس قدر ہے دلربا



کتنی پیاری ہے مدینے کی چمک روشنی ہی روشنی ہے تا فلک



کتنی بھینی ہے مدینہ کی مہک بس گئی بوئے مدینہ عرش تک



یا رسول اللہ از رحمت نگر در بقیعِ پاک خواہم مستقر




Get it on Google Play



بس انوکھی ہے مدینہ کی بہار رشک صد گل ہیں اسی گلشن کے خار



کتنی روشن ہے یہاں ہر ایک شب ہر طرف ہے تابش ماہ عرب



کیا مدینہ کو ضرورت چاند کی ماہِ طیبہ کی ہے ہر سو چاندنی



نور والے صاحب معراج ہیں مہر و مہ ان کے سبھی محتاج ہیں



اے خوشا بخت رسائے اخترؔت باز آوردی گدا را بردرت

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah