زندگی یہ نہیں ہے کسی کے لئے زندگی ہے نبی کی نبی کے لئے
ناسمجھ مرتے ہیں زندگی کے لئے جینا مرنا ہے سب کچھ نبی کے لئے
چاندنی چار دن ہے سبھی کے لئے ہے صدا چاند عبد النبی کے لئے
انت فیہم کے دامن میں منکر بھی ہیں ہم رہے عشرتِ دائمی کے لئے
عیش کرلو یہاں منکرو چار دن مرکے تر سوگے اس زندگی کے لئے
داغِ عشق نبی لے چلو قبر میں ہے چراغ لحد روشنی کے لئے
نقشِ پائے سگان نبی دیکھئے یہ پتہ ہے بہت رہبری کے لئے
مسلک اعلیٰ حضرت سلامت رہے ایک پہچان دین نبی کے لئے
مسلک اعلیٰ حضرت پہ قائم رہو زندگی دی گئی ہے اسی کے لئے
صلح کلی نبی کا نہیں سنیو! سنی مسلم ہے سچا نبی کے لئے
وہ بلاتے ہیں کوئی یہ آواز دے دم میں جا پہنچوں میں حاضری کے لئے
اے نسیم صبا ان سے کہہ دے شہا مضطرب ہے گدا حاضری کے لئے
جن کے دل میں ہے عشقِ نبی کی چمک وہ ترستے نہیں چاندنی کے لئے
جن کے دل میں ہیں جلوے ترے عشق کے چشمۂ نور ہیں روشنی کے لئے
اخترؔ قادری خلد میں چل دیا خلد وا ہے ہر اک قادری کے لئے