We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Tere Daman e Karam Main Jise

Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari

ترے دامن کرم میں جسے نیند آگئی ہے جو فنا نہ ہوگی ایسی اسے زندگی ملی ہے


مجھے کیا پڑی کسی سے کروں عرض مدعا میں مری لو تو بس انہیں کے درِ جود سے لگی ہے


وہ جہان بھر کے داتا مجھے پھیردیں گے خالی مری توبہ اے خدا یہ مرے نفس کی بدی ہے


جو پئے سوال آئے مجھے دیکھ کر یہ بولے اسے چین سے سلائو کے یہ بندۂ نبی ہے


میں مروں تو میرے مولیٰ یہ ملائکہ سے کہہ دیں کوئی اس کو مت جگانا ابھی آنکھ لگ گئی ہے



No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play


میں گناہ گارہوں اور بڑے مرتبوں کی خواہش تو مگر کریم ہے خو تری بندہ پروری ہے


تری یاد تھپکی دیکر مجھے اب شہا سلا دے مجھے جاگتے ہوئے یوں بڑی دیر ہوگئی ہے اے نسیم کوئے جاناں ذرا سوئے بد نصیباں چلی آ کھلی ہے تجھ پہ جو ہماری بے کسی ہے ترا دل شکستہ اخترؔ اسی انتظار میں ہے کہ ابھی نوید وصلت ترے در سے آرہی ہے

No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah