We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

کچھ کریں اپنے یار کی باتیں کچھ دلِ داغدار کی باتیں



Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play


ہم تو دل اپنا دے ہی بیٹھے ہیں اب یہ کیا اختیار کی باتیں


میں بھی گزرا ہوں دورِ الفت سے مت سنا مجھ کو پیار کی باتیں


اہل دل ہی یہاں نہیں کوئی کیا کریں حالِ زار کی باتیں


پی کے جام محبت جاناں اللہ اللہ خمار کی باتیں


مر نہ جانا متاعِ دنیا پر سن کے تو مالدار کی باتیں


یوں نہ ہوتے اسیر ذلت تم سنتے گر ہوشیار کی باتیں


ہر گھڑی وجد میں رہے اخترؔ کیجئے اس دیار کی باتیں

Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah