We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Naat-e-Sarkar Kahan Aur Kahan Mein BekaarVerified

Allama Dr. Muhammad Shehzad Mujadadi

نعت سرکار کہاں اور کہاں میں بیکار شعر گوئی ہے مری اُن کے کرم کا اظہار


زیب دیتی ہے جہان بانی انہیں قوموں کو آپ جیسا ہو جن اقوام کا میر و سردار


جب سے دیکھا ہے وہ خورشیدِ نبوت میں نے تب سے رہتا ہے میرا بخت ہمیشہ بیدار



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


کاش آجائے میسر وہ شفا بخش فضا جس میں پاتے ہیں سکوں سارے جہاں کے بیمار


آپ کے لطف و عطا، جود و سخا نے توڑی نفرت و جبر جفا، جور و ستم کی دیوار


اور جچتا ہی نہیں کوئی قسم سے اُس کو کوئی کر لیتا ہے جب آپ کے رُخ کا دیدار


چاند ہے آپ کا خادم تو ہے خورشید غلام آپ کے حکم پہ چلتے ہیں جبال و اشجار


اب تو موصول حضوری کا ہو پیغام مجھے اب تو مل جائے مجھے کوئی بشارت سرکار


اپنے شہزاد کے حالات پہ بھی ایک نظر فرش تا عرش کیا آپ کو حق نے مختار

Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah