We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Mein Ne Mana Ke Woh Mera Hai

Ahmed Nadeem Qasmi

میں نے مانا کہ وہ میرا ہے تو سب کا بھی وہی مجھ کو یہ ناز وہ سب کا ہے تو میرا بھی وہی


سر اُٹھاتا ہوں تو افلاک کو مس کرتا ہے کہ جو محبوبِ خدا ہے میرا اپنا بھی وہی


مثل اُس کا کوئی آیا ہے ، نہ اب آئے گا میرا ماضی بھی وہی ہے ، مرا فردا بھی وہی


وہ مری عقل میں ہے، وہ میرے وجدان میں ہے میری دنیا بھی وہی ہے ، مری عقبٰی بھی وہی


اُس کے احکام بھی کلیوں سی چٹک رکھتے ہیں میرا آقا بھی وہی ہے ، مرا پیارا بھی وہی


وہ جو برسا ، مری تشکیک کے صحراؤں پر میرے وہموں کی شب تار میں چمکا بھی وہی



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


کتنی صدیوں سے ہے وہ گنبد خضرا میں مکیں اور ہر دور میں ” ہر سمت ، ہو یدا بھی وہی


وہ بشر ہے کہ یہی اُس کا ہے ارشاد ، مگر اس جہانِ بشریت میں ہے یکتا بھی وہی


گرچہ پرکار مشیت کا وہی دائرہ ہے لیکن اس دائرے کا مرکزی نقطہ بھی وہی


جس کے انصاف نے پتھر کو بھی بخشی ہے زباں بے نواؤں کی نواؤں کو سنے گا بھی وہی


Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah