Main Ke Be Wuqat w Be Maya Hun

میں کہ بے وقعت و بے مایا ہوں تیری محفل میں چلا آیا ہوں



آج ہوں میں ترا دہلیز نشیں آج میں عرش کاہم پایا ہوں



کائناتوں پہ میں تیرےدم سے آسمانوں کی طرح چھایا ہوں



چند پل یوں تری قربت میں کٹے جیسے اک عمر گزار آیا ہوں



تیرا پیکرہےکہ اک ہالۃ نور جالیوں سےتجھےدیکھ آیاہوں




Get it on Google Play



کتنی پیاری ہے ترےشہرکی دھوپ خود کو اکسیر بنا لایا ہوں



یہ کہیں خامی ایماں ہی نہ ہو میں مدینےسےپلٹ آیا ہوں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah