Laakh Orhe Bashariyat

لاکھ اوڑھے بشریت کا لبادہ کوئی غیر ممکن ہے کہ ہوآپ کے جیسا کوئی




Get it on Google Play



سیرت انسان کی بن جاۓ صحیفہ کوئی معجزہ اس سے بڑا ہو نہیں سکتا کوئی



آج تک کر نہ سکی فیصلہ دنیا کوئی آپ ہی آپ ہیں یا ہے پس پردہ کوئی



''کل یوم ھو فی شان'' سراپا تم ہو تم سے ہٹ کرکوئی عالم نہ زمانہ کوئی



شان سرکار ﷺ ہے ہر رخ سے مکمل اتنی نہ کمی کوئی ہے ممکن نہ اضافہ کوئی



سیرت پاک کا اب تک بھی احاطہ نہ ہوا کیا کرے آپ کے ادراک کا دعویٰ کوئی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah