جان ودل کیا شے ہیں مقصوددل و جاں آپ ہیں دین کا دیں آپ ہیں ایماں کا ایماں آپ ہیں
''کُنتُ کنزًا مخفیاً" در شکلِ انساں آپ ہیں یا نبی نورؐعلیٰ نوراپنا عرفاں آپ ہیں
آپ لفظوں میں کہاں یارحمتہ للعٰلمین جس کو خودقرآن پڑھتا ہے وہ قرآں آپ ہیں
آپ کا ادراک ممکن ہی کہاں مخلوق سے حد امکاں میں ہیں سب برترز مکاں آپ ہیں
منزل قوسین ہویا لی مع اللہ کا مقام کوئی بھی اس جانہیں جس جاخراماں آپ ہیں
دوجہاں میں آپ کےجلوؤں سےہٹ کرکچھ نہیں اول آخر آپ ہیں پہناں نمایاں آپ ہیں
ایک سبحان الذی اسریٰ پہ کیا موقوف ہے فرش پر رہتےہوۓبھی عرش ساماں آپ ہیں
آپ ہی جانیں حقیقت کیا ہے مالیٰ آپ کی فقر فخری میں اَنا مِن نور ساماں آپ ہیں