Jab Bhi Ata Hai Khayal

جب بھی آتا ہے خیالِ شہِ طیبہ دل میں عرش سے لگتا ہے اک نوراترتا دل میں



اس نزاکت سے دل و جاں میں ہیں جلوےان کے صاف کھلتا نہیں وہ روح میں ہیں یا دل میں



روشن دل کی فقط جلوۃ مِن نُور سے ہے چاند، سورج سے اجالا نہیں ہوتا دل میں




Get it on Google Play



قبلئہ دیں بھی وہی کعبئہ ایماں بھی وہی گھر ہے االلہ کا جب رہتے ہیں آقا دل میں



اس قدر آپ میں کھوجاؤں کہ میں،میں نہ رہوں سو تمناؤں کی ہے ایک تمنا دل میں



ٹوٹتا کب ہےمدینے سے تعلق دل کا آتے رہتے ہیں خیالات ہمیشہ دل میں



جن کے کردارسے مہکا ہوی قران ہےشوق ان کی عظمت کا سکہ چلا کرتا ہےدل میں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah