Khudae Pak ka Qosain kab Thikana hai

خداۓ پاک کا قوسین کب ٹھکانا ہے فقط مقام نبی خلق کو دکھانا ہے



حرا بھی کُنتُ نبّیاً کا جلوہ خانہ ہے ظہور بود میں ہے سلسلہ پرانا ہے



شہود و غیب ہیں دونوں تجلیاں ان کی مکاں میں رہتے ہوۓ لامکاں ٹھکانہ ہے



خدا کی جلوہ گری کا عجب فسانہ ہے نبی کو دیکھ کے ایماں خدا پہ لانا ہے



کسے ہے منزل قوسین کی خبراب تک کہ آگے سدرہ کے "راز درون خانہ" ہے



تمہی ہومقصدِ تخلیقِ کائنات آقا تمہارا نور ہی خلقت کا تانا بانا ہے



رموز جادۃ عشق رسول ایسے ہیں یہاں جو بن گیا دیوانہ وہ سیانا ہے



کڑی ہے دھوپ تو کیا حادثات عالم میں سروں پہ گنبد خضریٰ کا شامیانہ ہے




Get it on Google Play



نبی شناس تو ہیں ہر زمانے میں لیکن یہ دیکھنا ہے انہیں کس نے کتنا جانا ہے



بشر کی فکر و نظر شوق کام کیا دے گی جمالِ حق بہ لباس پیمبرانہ ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah