We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Aankh Bhar Kar Kise Qosain Makeen Dekhte HainNot Verified

Khawaja Shouq

آنکھ بھر کر کسے قوسین مکیں دیکھتے ہیں آنکھ رہتی ہے کہیں اور کہیں دیکھتے ہیں سیرت پاک کا ہر رخ ہے منور اتنا جگمگاتی ہوئی قرآں کی جبیں دیکھتے ہیں


دائرہ کتنا ہے نظروں کا خدا ہی جانے عرش اور فرش کو یکساں شہ دیں دیکھتے ہیں


ان کی عظمت کو کہاں فرش نشیں سمجھیں گے جن کو حیرت سے سب افلاک نشیں دیکھتے ہیں روح کرتی ہے طوافِ در اقدس جب بھی ہم تو سرتا بہ قدم خود کو جبیں دیکھتے ہیں



No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play


اس قدر گنبد خضریٰ کی فضا روشن ہے دیکھنے والے خدا کو بھی یہیں دیکھتے ہیں


شوقؔ موقوف نہیں عشق نبی قربت پر دور والے بھی انہیں دل کے قریں دیکھتے ہیں

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah