Jalwa Numa Noor e Khuda

جلوہ نما ہے نورخدا کس ہنر کےساتھ کونین چل رہے ہیں مزاج نظرکے ساتھ



حیرت نہیں جو خلق ہےوابستہ در کے ساتھ خلاق کائینات ہے خیرالبشر کے ساتھ



وابستہ سب ہیں صاحب شق القمرکےساتھ دامن کےساتھ کچھ ہیں توکچھ سنگ درکےساتھ




Get it on Google Play



آتا ہے جب خیال نبی چشم تر کے ساتھ ہم خود بھی کھوۓجاتےہیں اپنی نظرکےساتھ



ممکن نہیں کہ دل توہونورنبی نہ ہو مالک بھی گھر کا رہتاہےگھر کےساتھ



عین خدا نہ عین بشر ہےوہ نورِ کُل پیراہن بشرسےہےنسبت بشرکےساتھ



ایمان والی آنکھ میں آقا کچھ اورہیں دیکھاتو کافروں نے بھی ہےچشم سرکےساتھ



قوسین کا مقام تو نورِ ازل کا ہے جبریل کیسےجاتےوہاں بال وپرکےساتھ



آقا جوخوش نصیب ہیں قدموں کےساتھ ہیں رہنے دو شوق کو بھی پڑا سنگ درکےساتھ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah