We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Kiye Kon o Makan Roshan

Jamil ur Rehman Qadri

کیے کون و مکاں روشن تری تنویر کے قرباں تو پہنچا لامکاں پیارے تری توقیر کے قرباں


رُخ و زُلفِ نبی کو دیکھ کر کہتا ہے آئینہ عرب کے چاند میں بھی ہوں تیری تنویر کے قرباں


نبی کی خاکِ پا اِکسیرِ اَعظم سے بھی بڑھ کر ہے میں کیوں اے کیمیا گر ہوں تری اِکسیر کے قرباں



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


فصیحانِ عرب حیران ہو ہو کر یہ کہتے تھے رَسُوْلُ اللہ کی تقریر پر تنویر کے قرباں


ہزاروں دشمنوں کو ایکدم میں کرلیا بندہ رَسُوْلُ اللہ کے خطبے تری تاثیر کے قرباں


ملائک اِنس و جن کیا جانور بھی ہوگئے شیدا ہوئے سنگ و شجر گویا تری تسخیر کے قرباں


عطا کیں نعمتیں دونوں جہاں کی حق تعالیٰ نے خدا کے نائبِ مطلق تری جاگیر کے قرباں


وطن اپنا کیا طیبہ میں جب محبوبِ اَکرم نے تو مکہ کیوں مَدینہ کی نہ ہو تقدیر کے قرباں


کروں میں اس قدر یارب رُخِ مولیٰ کا نظارہ کہ ہوں آنکھیں مری وَالشمس کی تفسیر کے قرباں


مسلمانوں پہ ایسا تو نے دامِ مکر پھیلایا کہ ہے اِبلیس بھی نجدی تری تزوِیر کے قرباں


وہ شیخ احمد رضا خاں جس نے راہِ راست دِکھلائی جمیلؔ قادِری کیوں ہو نہ ایسے پیر کے قرباں

Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah