We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Kya Guzre Gi Kya Beetay Gi

Riaz Hussain Chaudhary

کیا گزرے گی، کیا بیتے گی، جل جانے کا عالم کیا ہو گا انوارِ حرم کی رِم جھم میں پروانے کا عَالم کیا ہو گا



Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play


زنجیر سرہانے رکھ کر میں اس سوچ میں ڈوبا رہتا ہوں جب شہرِ مدینہ آئے گا دیوانے کا عالم کیا ہو گا


کِس طرح گدائے طیبہ کو عشاق سلامی دیتے ہیں اُس شہر خنک کی گلیوں میں مستانے کا عالم کیا ہو گا


سینے میں مقید رکھوں گا کِس طرح دلِ بیتاب کو میں پلکوں پہ مچلتے اشکوں کو ٹھہرانے کا عالم کیا ہو گا


جب گنبدِ خضرا کی ٹھنڈک تن من میں سما سی جائے گی تب صلِّ علیٰ کے نغمے کو دھرانے کا عالم کیا ہو گا


جب اپنے سلگتے ہونٹوں کو رکھ دوں گا مَیں اُنؐ کی چوکھٹ پر اُس وقت خدا جانے میرے پیمانے کا عالم کیا ہو گا


جب روضۂ اطہر کی جالی مَیں سامنے اپنے پاؤں گا دیدار کی خواہش کے دل میں لہرانے کا عالم کیا ہو گا


یہ چاند ستارے قدموں میں جھُک جائیں گے فرطِ حیرت سے اُنؐ کا رخِ روشن سے پردہ سرکانے کا عالم کیا ہو گا


اِک عُمر گذاری ہے مَیں نے بیکار زمانے والوں میں دربارِ نبیؐ میں بِن مانگے کچھ پانے کا عالم کیا ہو گا


وہ اپنی شفاعت کی چادر ڈالیں گے ریاضِؔ مضطر پر سرکارؐ کے قدموں میں گِر کر مر جانے کا عالم کیا ہو گا

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah