Khuda Mill Jaye Ga

خدا مل جاۓ گا، نکلو گے جب سوۓرسول اللہ طواف کعبہ کیا ہے گردش کوۓ رسول اللہ




Get it on Google Play



کہاں ہے نور کی صورت بجزروۓرسول اللہ ذرا دیکھومیانِ چشم و ابروۓ رسول اللہ



حقیقت فہم انسانی میں آئی ہے نہ آۓ گی سمجھ رکھتا ہے یہ دیوانۃ کوۓ رسول اللہ



خدا آیا ہے کس کے سامنےایمان لانے کو خدا کو سب نے مانا دیکھ کر روۓ رسول اللہ



تجلی گاہِ وحدت سے چمن زارِ ولایت تک کوئی شے ہو،اضافت سب کی ہے سوۓ رسول اللہ



مشامِ جاں کو مہکاتی ہے خوشبو شوق جب کوئی مجھے رہ رہ کے یاد آتی ہے خوشبوۓ رسول اللہ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah