We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Dekhna Toh Hai Barri Baat

Khawaja Shouq

دیکھنا تو ہےبڑی بات شہ بطحیٰ کو دیکھنےوالوں کےبھی تیورنہیں دیکھے جاتے


رحمت شاہ مدینہ کا کرم کام آیا ورنہ اعمال نہ تھے ایسےکہ بخشےجاتے


کی نہ کعبہ کی زیارت بھی بغیرآقا کے درس عثمان عجب دے گۓ جاتے جاتے


کون سرکار کو سرتا بہ قدم دیکھے گا پاۓ اقدس بھی برابر نہیں دیکھے جاتے


نور کی حد میں فقط نورہی جا سکتا ہے آپ فقط ہوتے بشر عرش پہ کیسے جاتے


سایہ گنبد خضریٰ جنہیں اپناتا ہے نورِ حق سے ہیں وہی قلب اجالے جاتے


نورِ باطن سے مدینے کے نظارے دیکھو صرف آنکھوں سےیہ منظرنہیں دیکھےجاتے



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


زندگی دوری سرکار میں خود موت ہےشوق ہم ہیں ہر سانس میں اپنےسےبکھرتے جاتے

Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah