We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Jis Ne Dikhaya Taiba o QiblaNot Verified

Hakeem ul Umat Mufti Ahmed Yar Khan Naeemi

جس نے دکھایا طیبہ و قبلہ تم ہی تو ہو جس میں نبی کو دیکھا وہ شیشہ تم ہی تو ہو


اَہلِ نظر کے تم ہی تو ہو مطمحِ نظر اور اہلِ دِل کے دِل کی تمنا تم ہی تو ہو


تم وارثِ علومِ حبیبِ اِلٰہ ہو اور ناصرِ شریعتِ بیضا تم ہی تو ہو


اس گلستانِ دِین کی تم ہی بہار ہو اور بزمِ سنیت کا اُجالا تم ہی تو ہو


دیں کے نعیم ، مظہرِ شانِ معین ہو کمزور و بے نوا کا سہارا تم ہی تو ہو


سب اَہلِ عقل صدرِ اَفاضل نہ کیوں کہیں وہ سب ہیں خاتم ان کے نگینہ تم ہی تو ہو


ہے نجدیوں کے قلب میں آرا تمہاری ذات اور سنیوں کی آنکھ کا تارا تم ہی تو ہو



Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play


تقریر جس کی قہر الٰہی عدو پہ ہے اور اہل دیں پہ رحمتِ مولا تم ہی تو ہو


جس کا قلم کہ نیزۂ باطل شکن بنا اور دینِ مصطفیٰ کا ہے پایہ تم ہی تو ہو


ہم سب تھے جہل کی شبِ تاریک میں پھنسے شب جس سے کٹ گئی وہ سویرا تم ہی تو ہو


دل کی مراد آپ کی خوشنودیٔ مزاج اور سالکِؔ فقیر کے منشا تم ہی تو ہو

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah