We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Jald Hum Azim e Gulzar

Muhammad Ilyas Atar Qadri

جلد ہم عازِمِ گلزارِ مدینہ ہوں گے حاضِرِ دَرگہِ سردارِمدینہ ہوں گے


اب تو نورانی چمن زارِ مدینہ ہوں گے سامنے اب مِرے کہسارِ مدینہ ہوں گے


سبز گنبد کی وہاں خوب بہاریں ہوں گی رُوبَرُو پھر مرے اَشجارِ مدینہ ہوں گے


وَجد آجائے گا قسمت کو بھی اُس دم وَاللہ سامنے جب مِرے سرکارِ مدینہ ہونگے


اُن کی رحمت سے جو مل جائے بقیعِ غَرقَد بِالیقیں قبر میں انوارِ مدینہ ہوں گے


قافِلے کی یوں مدینے سے جُدائی ہوگی مُضطَر و غمزدہ زَوّارِ مدینہ ہوں گے


نَزع میں قبر میں محشر میں وہ پائیں آرام دارِ فانی میں جو بیمارِ مدینہ ہوں گے


حشر سے کیوں ہو پریشان گنہگارو تم اپنے حامی وہاں سرکارِ مدینہ ہوں گے


اُن کو حاصل مِرے آقا کی شَفاعت ہوگی جو کوئی حاضِرِ دربارِ مدینہ ہونگے



No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play


میری سرکار کا آئے گا بُلاوا اُن کو جو کوئی دل سے طلب گارِ مدینہ ہوں گے


نَزع میں عاشِقوں کی عید ہی ہو جائے گی ان کے سِرہانے توسرکارِ مدینہ ہوں گے


حشر میں جائیں گے عطارؔ یُوں اِن شاءَ اللہ اپنی داڑھی میں سجے خارِ مدینہ ہوں گے

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah