Gham Ke Maron Par Karam

غم کے ماروں پر کرم اے دوجہاں کے تاجدار اپنے غم میں اپنی الفت میں رُلاؤ زار زار




Get it on Google Play



صَدقے جاؤں مجھ سے عاصی پر شہِ کون و مکاں بے عدد تیری عطائیں رَحمتیں ہیں بے شمار



جو تڑپتے ہیں مدینے کی زیارت کے لیے ان کو بھی آقا دکھادو تم مدینے کی بہار



ہو مِرا سینہ مدینہ تاجدارِ انبیا دل میں بس جائے ترا جلوہ شہِ عالی وقار



ازپئے غوث و رضا مسکَن مدینہ دو بنا کاش ہو مدفَن مدینہ از طفیلِ چار یار



گھومتے رہتے ہو تم آقا کی گلیوں میں سدا تم پہ ہو جاؤں تصدُّق اے سگانِ کوئے یار



بُلبلو تم کو مبارَک پھول، پر میری نظر میں مدینے کی حسیں وہ جھاڑیاں ہیں خاردار



آج کے اس سنّتوں کے اجتماعِ پاک میں جو بھی آیا بخش دے اس کو مرے پروردگار



کچھ تو کر احساس بھائی چھوڑ نافرمانیاں غم میں آقا اپنی اُمّت کے ہیں ہوتے بے قرار



میرے غیرت مند بھائی مت مُنڈا داڑھی کو تو یاد رکھ یہ دشمنانِ مصطَفٰے کا ہے شِعار



چھوڑ اَنگریزی طریقے اور فیشن چھوڑ دے بھائی کرلے سنّتوں سے خوب رِشتہ اُستُوار



دے شَرَف عطارؔ کو ہرسال حج کا یاخدا ہر برس اِس کو دکھا میٹھے مدینے کا دِیار



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah