We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

ہم خاک ہیں اور خاک ہی مَاوا ہے ہمارا خاکی تو وہ آدم جَد اَعلیٰ ہے ہمارا


اللہ ہمیں خاک کرے اپنی طلب میں یہ خاک تو سرکار سے تمغا ہے ہمارا


جس خاک پہ رکھتے تھے قدم سیِّد عالم اُس خاک پہ قرباں دلِ شیدا ہے ہمارا



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


خم ہو گئی پشتِ فلک اس طعنِ زَمیں سے سن ہم پہ مَدینہ ہے وہ رتبہ ہے ہمارا


اس نے لقبِ خاک شہنشاہ سے پایا جو حیدرِ کرّار کہ مولیٰ ہے ہمارا


اے مدّعیو! خاک کو تم خاک نہ سمجھے اس خاک میں مدفوں شہِ بطحا ہے ہمارا


ہے خاک سے تعمیر مزارِ شہِ کونین معمور اِسی خاک سے قبلہ ہے ہمارا


ہم خاک اڑائیں گے جو وہ خاک نہ پائی آباد رضاؔ جس پہ مدینہ ہے ہمارا

Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah