We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

ہم گو ہیں برے قسمت ہے بھلی جب پشت پناہ ان سا پایا وہ جس کو ملے دن اس کے پھر ے پایا جو انہیں تو خدا پایا


معراج کی شب ہمراہ ہیں سب سدرہ آیا کوئی نہ رہا سدرے سے بڑھے جبریل رہے تنہا ہیں جو عرشِ خدا پایا


جبریل کی آنکھوں سے پوچھو اے چشمِ حقیقت بیں کہہ تو انہیں فرش پہ تو نے کیا دیکھا سدرے سے بڑھے تو کیا پایا


وہ جس کوملے ، ایمان ملا ، ایمان تو کیا رحمن ملا قرآن بھی جب ہی ہاتھ آیا جب دل نے وہ نورِ ہُدیٰ پایا


بے مثلِیِ حق کے مظہر ہو پھر مثل تمہارا کیوں کر ہو نہیں کوئی تمہارا ہم پلہ نہ تیرا کوئی ہم پایہ پایا


نہیں جلوہ میں ان کے یکرا ہی کوئی آقا کہے کوئی بھائی مومن سمجھا بندہ پروَر اَندھوں نے محض بندہ پایا



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


ارشاد ہوا سورج لوٹا پایا جو اشارہ چاند چرا بادل رِم ِجھم رِم ِجھم برسا جب حکمِ حبیبِ خدا پایا


تم ہی تو ہو و حدت کے مظہر تم ہی تو ہو کثرت کے مصدر ہے قبلۂ حاجات آپ کا دَر کعبہ نے تمہیں کعبہ پایا


ستّار مرے قربان ترے دنیا میں تو میرے عیب ڈَھکے محشر میں بھی عزت رکھ لینا تم سا نہ کوئی اپنا پایا


صرف ایک پیالہ پانی ہے اور پینے والے چودہ سو اس وقت ان کی ہر انگلی سے پانی کا رَواں چشمہ پایا


جابر کے گھر تھوڑے َجو پر مہمان کیا سارا لشکر سب سیر ہوئے لیکن کھانا جو پہلے تھا ویسا پایا


اب تک تو کھلائے لقمۂ تراَب چھوڑ کے دَ رہم جائیں کدھر پرسش ہے جہاں ناکاروں کی وہ آپ کا دروازہ پایا


دنیا سے بچالو سالکؔ کو کام اپنی رضا کے اس سے لو اک یہ ہی تمنا باقی ہے اب تک تو جو کچھ مانگا پایا

No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah